ہومتازہ تریننیویارک میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد...

نیویارک میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ (سی پلین) نیویارک شہر کے مشرقی دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوپہر کے وقت طیارہ گرنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

طیارے میں موجود تمام 8 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہوں نے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ پائلٹ نے ہارڈ لینڈنگ کی جس کے باعث طیارے کا ایک بازو ٹوٹ گیا۔ طیارہ گرنے کی اصل وجہ جاننے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں