ہومتازہ ترینحماس نے غزہ کی گورننگ باڈی تحلیل کر دی

حماس نے غزہ کی گورننگ باڈی تحلیل کر دی

غزہ (لارڈ میڈیا): فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی گورننگ باڈی تحلیل کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ محمد الفرا نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے تاکہ غزہ کے انتظام کے لیے قومی کمیٹی کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے۔

حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اب شہری حکمرانی کے لیے ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور معاملہ ثالثوں کے ہاتھ میں ہے۔

حماس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حماس نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، اور اب معاہدے کے ضامن ممالک اور امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کرائیں۔ ثالث قومی کمیٹی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دلوانے کے لیے فریقین پر زور ڈالیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں