ہومتازہ ترینملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی

کراچی (لارڈ میڈیا): ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اب سونے کا بھاؤ 437436 روپے فی تولہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کم ہوکر 375030 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونا 4150 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

تاہم، بعد میں عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 122 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 4185 ڈالر فی اونس ہوگئی، پھر دوبارہ 11 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 4174 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں