لاہور (لارڈ میڈیا): غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے کیس میں کینٹ عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان رضوان، نواز اور ناصر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا ڈی این اے غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے ثبوت کے طور پر میچ ہوگیا ہے، جس میں ملزم نواز بھی شامل ہے۔
مزید تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی یہ جرم کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ان کی گاڑی کے حادثے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر ایک سینئر حکومتی وزیر سے تعلق رکھنے والے ملزم کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جا رہا ہے جیسا دوسرے ملزمان کے ساتھ۔


