ہومتازہ تریناے آئی کو عالمی اصولوں کے تحت لانے کی ضرورت، اقوام متحدہ

اے آئی کو عالمی اصولوں کے تحت لانے کی ضرورت، اقوام متحدہ

جنیوا (لارڈ میڈیا) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی برق رفتاری سے پیشرفت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے دوران گوتریس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی توقعات سے زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے اور اس کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی معیشت کو بدل سکتی ہے، کام کرنے کے انداز میں تبدیلیاں لا سکتی ہے، انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور سکیورٹی توازن کو متاثر کر سکتی ہے، یہاں تک کہ اسے تیار کرنے والے بھی اس کی رفتار کا ساتھ نہیں دے پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اے آئی بہت زیادہ طاقتور ہے تو اسے اصولوں کے تحت لانا ضروری ہے۔

اجلاس کا مقصد کسی معاہدے پر کام کرنا نہیں بلکہ اے آئی کے ممکنہ خطرات کی روک تھام کے لیے اصول طے کرنا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی حمایت سے قائم کیے گئے 40 ماہرین کے پینل کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔

یہ ماہرین اے آئی کے حوالے سے پہلے حکومتی اور خودمختار تجزیے کو اجلاس کے دوران پیش کریں گے۔ زیادہ جامع رپورٹ اگلے سال اقوام متحدہ کے دوسرے عالمی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں