نیگومبو (لارڈ میڈیا): سری لنکا کی نیگومبو جیل میں اتوار کو دو گروپوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 19 قیدی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ تصادم اتوار کی رات تک کنٹرول کر لیا گیا تھا، تاہم پیر کے روز دوبارہ جھڑپ شروع ہو گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر نیگومبو کے اسپتال پہنچایا گیا، جبکہ شدید زخمی قیدیوں کو دارالحکومت کولمبو منتقل کیا جا رہا ہے۔ سری لنکن حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ہنگامہ آرائی کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
سری لنکا کی نیگومبو جیل میں خونریز ہنگامہ، 19 قیدی ہلاک