تل ابیب (لارڈ میڈیا) : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا دنیا میں اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی ہے۔ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل سفارتی طور پر تنہا نہیں ہے اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔
نیتن یاہو نے بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے علاوہ بھی اسرائیل کے ساتھ عالمی سطح پر مضبوط حمایت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جے ڈی وینس کا احترام کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان کی ہر بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے بھارت کو اسرائیل کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی آبادی کے ملک سے زبردست حمایت حاصل ہے۔


