ہومتازہ ترینغیر ملکی خواتین کیس، 3 ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون...

غیر ملکی خواتین کیس، 3 ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ

لاہور (لارڈ میڈیا): ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق تین ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا ہے، جن میں ملزم نواز کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نواز نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ باقی ملزمان نے بھی اس کے اکسانے پر زیادتی کی۔

پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل فارنزک لیبارٹری کو بھیجے تھے جبکہ باقی ملزمان کے سیمپلز کا تجزیہ جاری ہے۔ دوسری جانب اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے بھی مقدمہ درج کرادیا ہے۔

گاڑی کی ٹکر کا مقدمہ متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ ٹکر سے گاڑی کو 3 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ حادثے کے بعد خواتین نے قریبی دکان میں پناہ لی تھی۔

اسی کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرالی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے انہیں 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں