لندن (لارڈ میڈیا) نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد کوالیفائر رومن سفیولن کو 6-7، 3-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 39
سالہ جوکووچ نے اس کامیابی کے ساتھ ومبلڈن میں اپنی 106ویں فتح حاصل کی اور راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 105 فتوحات حاصل کر رکھی تھیں۔ خواتین کے مقابلوں میں مارٹینا ناوراتیلووا 120 فتوحات کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔
جوکووچ اب ریکارڈ آٹھواں ومبلڈن ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کے مشن پر ہیں جبکہ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سنر سے ممکنہ مقابلہ بھی متوقع ہے۔


