ہومتازہ ترینجامع فضائی سروے کے لئے چین کے تیار کردہ پہلے طیارے نے...

جامع فضائی سروے کے لئے چین کے تیار کردہ پہلے طیارے نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

بیجنگ (شِنہوا) جامع فضائی سروے کے لئے چین کے تیار کردہ پہلے وائی-12 ایف طیارے نے حال ہی میں شمال مشرقی صوبے حئی لوںگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق وائی-12 ایف طیارے پر مبنی اس پلیٹ فارم میں 60 سے زائد مشن آلات کو مربوط اور جدید بنایا گیا ہے، جنہیں فضائی ذرات، گیس نما آلودگیوں، گرین ہاؤس گیسوں اور بادلوں میں موجود پانی کی طبعی و کیمیائی خصوصیات کی انتہائی حساس سہ جہتی نگرانی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
یہ طیارہ اب مختلف آلودگیوں، گرین ہاؤس گیسوں اور بادلوں میں موجود پانی کے جامع فضائی سروے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وائی-12 ایف 8 ٹن وزنی ٹربوپراپ طیارہ ہے جسے اے وی آئی سی ہاربن ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کیا ہے۔ یہ زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت اور کشادہ کیبن جیسی نمایاں خصوصیات کا حامل ہے۔
طیارے سے مختلف نمائندہ علاقوں میں مجموعی طور پر 30 گھنٹے سے زائد آزمائشی پروازیں کرائے جانے کی توقع ہے، جس کے دوران مختلف بلندیوں اور ماحولیاتی حالات میں اس کے مشن آلات کی کارکردگی اور افادیت کی جانچ اور توثیق کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں