کراچی (لارڈ میڈیا): کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگئے، جن کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو سڑک پر گرے ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کی شناخت اطہر اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اطہر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر انہوں نے رفتار تیز کر دی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور موقع ملنے پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ایس پی لانڈھی صفی اللہ کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو سمیت تمام شواہد کا جائزہ لے کر حقائق کا تعین کیا جائے گا۔


