ہومپاکستانزرافوں کی ذہانت پر اہم تحقیق، سادہ ریاضی کی صلاحیت کا انکشاف

زرافوں کی ذہانت پر اہم تحقیق، سادہ ریاضی کی صلاحیت کا انکشاف

بارسلونا (لارڈ میڈیا): اسپین میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زرافے بنیادی سطح پر مقدار کا اندازہ لگانے اور سادہ ریاضی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف بارسلونا، یونیورسٹی آف لیپزگ اور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ایوولوشنری اینتھروپولوجی کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر کی، جس کے نتائج سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

تحقیق کے دوران بارسلونا کے چڑیا گھر میں چار زرافوں کو دو برتن دکھائے گئے، جن میں مختلف مقدار میں گاجر کے ٹکڑے رکھے گئے تھے۔ بعد ازاں برتنوں کو ڈھانپ کر ان میں مزید گاجر کے ٹکڑے شامل کیے گئے یا کچھ نکال لیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زرافوں نے 68 فیصد مواقع پر درست اندازہ لگاتے ہوئے زیادہ گاجروں والے برتن کا انتخاب کیا۔ محققین کے مطابق یہ کارکردگی محض اتفاق سے کہیں زیادہ بہتر تھی۔

محققین نے مزید تجربات کے ذریعے جانچا کہ آیا زرافے انسانوں کی حرکات دیکھ کر فیصلہ کر رہے تھے یا واقعی مقدار کا اندازہ لگا رہے تھے۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ چار میں سے دو زرافے ممکنہ طور پر دیگر اشاروں سے متاثر ہوئے، جبکہ باقی دو نے مسلسل درست انتخاب کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق زرافوں میں بنیادی عددی فہم کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتی ہے، البتہ اس صلاحیت کو مزید سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں