ہومتازہ ترینپاکستان نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

کراچی (لارڈ میڈیا): بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کیا، اس موقع پر اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق بھی موجود تھے۔

پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، جبکہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں