بیجنگ (لارڈ میڈیا): ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر نئی فیس کا نفاذ کیا جائے گا، تاہم دوست ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے بیجنگ میں ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عمان کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے اس اہم آبی گزرگاہ کے لیے نئے انتظامات پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیس کی وصولی کے باوجود یہ ٹال نہیں ہوگی۔
رحمانی فضلی نے کہا کہ یہ انتظامات آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ گزرگاہ، جہازوں کی نگرانی، اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ان ممالک کو خصوصی رعایت دے گا جو دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں۔


