لندن (لارڈ میڈیا): ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ ہوا جب دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شواٹک کو تیسرے راونڈ میں فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ الیگزینڈرا ایلا نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 9 کے مقابلے 11 پوائنٹس سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔
مینز سنگلز میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینوار نے امریکی حریف زیچری کو شکست دے دی۔ ڈی مینوار نے 6-2، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


