ہومانٹرنیشنلبرازیل میں پرانے گھر کے نیچے افریقی غلاموں کا قبرستان برآمد

برازیل میں پرانے گھر کے نیچے افریقی غلاموں کا قبرستان برآمد

ریو ڈی جنیرو (لارڈ میڈیا): برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں تقریباً 150 سال پرانے ایک گھر کی مرمت کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں، جس نے غلامی کے دور سے منسلک ایک تاریک باب کو آشکار کیا۔ ماہرین آثارِ قدیمہ نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ مکان ایک تاریخی قبرستان پر تعمیر کیا گیا تھا، جو افریقی غلاموں کی تدفین کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

یہ دریافت 1996 میں ہوئی جب گھر کی مالکہ مرسڈیز بپٹسٹا گومز پریرا نے فرش کی تزئین و آرائش کے دوران مزدوروں کو انسانی باقیات ملیں۔ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ مقام 18ویں اور 19ویں صدی میں استعمال ہونے والے قبرستان کا حصہ تھا۔

مورخین کا کہنا ہے کہ 1769 سے 1830 کے درمیان یہاں تقریباً 20 ہزار سے 40 ہزار افریقی غلام دفن کیے گئے تھے۔ یہ وہ افراد تھے جو بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے دوران یا برازیل پہنچنے کے فوراً بعد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

گھر کی مالکہ نے بتایا کہ فرش کا کوئی بھی حصہ توڑیں تو نیچے ہڈیاں مل جاتی ہیں اور ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا گھر ایک اجتماعی قبرستان کے اوپر ہے۔

اس مقام پر پروتوس نووس انسٹی ٹیوٹ نامی میوزیم قائم کیا گیا جہاں آثارِ قدیمہ کی باقیات محفوظ کی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں