ہومتازہ ترینپاکستان میں مردوں کی ہراسانی کے کیسز میں اضافہ، ایک سال میں...

پاکستان میں مردوں کی ہراسانی کے کیسز میں اضافہ، ایک سال میں 521 شکایات درج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں مردوں کی جانب سے ہراسانی کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو ایک سال میں 521 مردوں کی جانب سے ہراسانی کی شکایات موصول ہوئیں، جو کہ کل شکایات کا 40 فیصد ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی جانب سے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، مردوں نے وفاقی محتسب کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سب سے زیادہ شکایات درج کروائیں۔ پنجاب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ا

ایک سال میں مجموعی طور پر 1290 مرد و خواتین نے ہراسانی کی شکایات درج کروائیں، جبکہ وفاقی محتسب نے 1104 شکایات کا تصفیہ کیا۔

پشاور میں 42، کراچی میں 24 اور بلوچستان میں دو مردوں نے ہراسانی کے خلاف شکایات درج کروائیں۔ ایک سال میں 769 خواتین نے بھی ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 496 خواتین نے شکایات درج کروائیں جبکہ پنجاب میں 154 خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں