لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث، شاداب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف سمیت 13 کھلاڑیوں کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ شمائل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے بھی این او سی فراہم کیا گیا ہے۔


