گوجرانوالہ (لارڈ میڈیا): گوجرانوالہ کے بدر ٹاؤن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے کالا جادو اتارنے کے بہانے اپنی 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلا دیا۔
پولیس کے مطابق، بچی کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا جسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث اس کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ملزمہ نے جلتا چولہا اٹھا کر بچی کے جسم کو جگہ جگہ سے جھلسایا جبکہ دونوں بھائیوں اور بہن نے بچی کو پکڑ رکھا تھا۔


