مشرق وسطیٰ (لارڈ میڈیا): مشرق وسطیٰ میں ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نئی علاقائی رقابت کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ اسرائیل کو ترکیہ کی شام میں بڑھتی موجودگی اور مصر، پاکستان و سعودیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات پر تشویش ہے۔
اسرائیل کا آرمینیائی نسل کشی تسلیم کرنا بھی کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔ ساتھ ہی، اسرائیل ترکیہ کو ایران کے ساتھ جوڑ کر دیکھتا ہے۔ امریکا کی جانب سے ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت نے اسرائیل کو مزید پریشان کر دیا ہے۔


