ہومانٹرنیشنلافغانستان میں بارودی سرنگیں شہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن گئیں،...

افغانستان میں بارودی سرنگیں شہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن گئیں، اقوام متحدہ

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں بارودی سرنگوں کی تباہ کاریوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور (اوچا) کی رپورٹ کے مطابق ہر ماہ اوسطاً 50 افراد بارودی سرنگوں کا شکار ہو کر ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں 80 فیصد بچے ہیں۔ جنوری تا مئی 175 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں 75 فیصد بچے شامل تھے۔

افغانستان بارودی مواد سے ہونے والے حادثات کے لحاظ سے عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔ 30 لاکھ افراد ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے متاثرہ زمین کے ایک کلومیٹر کے اندر واقع ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں