بحیرہ عرب (لارڈ میڈیا): بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لاپتا ہو گیا جبکہ تین اہلکار محفوظ ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چار اہلکار موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور لاپتہ اہلکار کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔


