ہومانٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات کا ویزا آن ارائیول کی فہرست میں 6 ممالک...

متحدہ عرب امارات کا ویزا آن ارائیول کی فہرست میں 6 ممالک کا اضافہ

دبئی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے ‘ویزا آن ارائیول’ پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے چھ نئے ممالک کے شہریوں کو شامل کیا ہے، جس میں انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ یہ سہولت 25 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

ان ممالک کے شہریوں کو امارات میں ویزا آن ارائیول کے لیے نو منظور شدہ ممالک میں سے کسی ایک کا درست رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔ بصورت دیگر، انہیں پہلے سے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

بھارتی شہریوں کے لیے پرانی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ، جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا کو منظور شدہ ویزوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ خلیجی ممالک کے شہری تیس یا نوے دن تک رک سکتے ہیں جبکہ دیگر منظور شدہ ممالک کے شہریوں کو مختلف مدت کا ویزا مل سکے گا۔

پاکستان، بنگلہ دیش، مصر اور نیپال کے شہری بھی، جن کے پاس منظور شدہ ویزا ہو، تیس دن کا ویزا آن ارائیول حاصل کر سکتے ہیں۔

امیگریشن حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا حاصل کرنے کے لیے کسی تیسرے فرد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مسافر کو کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، واپسی کا ٹکٹ، رہائش کا پتہ اور مالی وسائل ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے پر غیر قانونی قیام کرنے پر روزانہ پچاس درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں