کاراکاس (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں زلزلوں کے باعث 2300 افراد کی ہلاکت کے بعد قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلوں کے نتیجے میں 10 ہزار 571 افراد زخمی جبکہ 43 ہزار سے زائد لاپتا ہیں۔ زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لا گوائرا شامل ہے جہاں خوراک کی شدید قلت اور بنیادی سہولیات کی تباہی ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے یو این ایچ سی آر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ زلزلے کے بعد مواصلاتی نظام تقریباً منقطع ہو چکا ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


