ہومانٹرنیشنلقطر میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت...

قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے آئندہ دور کی بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

مذاکرات میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا اور مختلف اہم نکات پر تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد مذاکرات کی نئی تاریخ طے کی جائے گی، جبکہ فریقین نے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک نے آئندہ دور کی بات چیت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین کی مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں منعقد ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں