ہومانٹرنیشنلبرطانیہ میں جون کی گرمی نے 142 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

برطانیہ میں جون کی گرمی نے 142 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ میں جاری شدید گرمی کی لہر نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ جون 2026 گزشتہ 142 برس کے دوران دوسرا گرم ترین جون رہا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 1884 سے محفوظ موسمیاتی ریکارڈ کے بعد پہلی بار جون 2026 کو ملک کی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شمار کیا گیا ہے۔ برطانیہ اور ویلز میں یہ جون 1884 کے بعد دوسرا گرم ترین جون ثابت ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال اوسط درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر زیادہ رہا جو موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔ رات کے اوقات میں بھی غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی۔

برطانیہ کے علاقے سرے کے قصبے چارلووڈ میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جو جون کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل جون 1976 میں 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق یورپ بھر میں جاری ہیٹ ویو کے اثرات برطانیہ میں بھی واضح ہیں اور آئندہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں