جدہ (لارڈ میڈیا): سعودی عرب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈیویلپمنٹ کے لیے اسٹریٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔
مستقبل میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی وہاں منعقد کیے جا سکیں گے۔ معاہدے پر دستخط سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیے ہیں۔


