ہومتازہ ترینسی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوگا،...

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوگا، ڈی جی سپورٹس

لاہور (لارڈ میڈیا): سپورٹس بورڈ پنجاب نے سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز شرکت کریں گے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت اجلاس میں طے پایا کہ لیگ پی سی بی کے تعاون سے پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔

لیگ جولائی کے وسط میں ہوگی اور پنجاب کے تمام ڈویژن کے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

لیگ میں 12 میل اور 4 فی میل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں بہزاد انور اور ا حمدان نذیر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں