ہومتازہ ترینہالینڈ کے ہرمن کروئس پاکستان ہاکی کے کوچنگ ایڈوائزر مقرر

ہالینڈ کے ہرمن کروئس پاکستان ہاکی کے کوچنگ ایڈوائزر مقرر

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ ہرمن کروئس کو قومی ہاکی کوچنگ ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے جس کا مقصد قومی ہاکی کی بحالی اور ترقی ہے۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہرمن کروئس پاکستان میں ہاکی کے نظام کو مضبوط بنانے اور جدید کوچنگ کے طریقے متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے کام کریں گے۔

فیڈریشن کے مطابق، ہرمن کروئس قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے لیے ایک جامع ہائی پرفارمنس فریم ورک تیار کریں گے تاکہ ان کی کارکردگی عالمی معیار کے مطابق بہتر ہو سکے۔

ہرمن کروئس ورلڈ کپ کے آغاز پر پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے اور ورلڈ کپ کے بعد ایشین گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاریوں کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں