تہران (لارڈ میڈیا): شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران اور عراق کے پانچ بڑے شہروں میں ہوں گی۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں عوام کو آخری دیدار کا موقع دیا جائے گا اور پیر کو تہران میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا۔
جلوس کے بعد میت کو قم سے عراقی شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا جبکہ 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں ہوگی۔ تعزیتی تقریبات اور جنازے میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد کی شرکت کی توقع ہے، جس کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
روس، چین اور پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام اور 90 ممالک کے مذہبی رہنما بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔
ترجمان ایرانی مسلح افواج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے بتایا ہے کہ غیر ملکی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات کی آمد کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بری، بحری اور فضائی افواج نے ملکی سرحدوں پر اپنی تعیناتی اور گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔


