ہومانٹرنیشنلذوالقدر کا اعلان، خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے...

ذوالقدر کا اعلان، خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ذمہ دار عناصر کو مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں ان کی بیٹی، داماد، نواسی اور دیگر شخصیات بھی جاں بحق ہوئیں۔

گارڈین کونسل نے اس حملے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہا۔ کونسل نے کہا کہ رہبر کی شہادت مزاحمت کی نئی علامت بن گئی ہے جو فتح کی راہ دکھائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ تدفین کی تقریبات تاریخی موڑ ثابت ہوں گی اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت قوم اور انقلاب کے درمیان مضبوط تعلق کا اظہار کرے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دیں کہ شہادت نے قوم کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات تہران، قم اور مشہد میں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی وفد بھی جنازے میں شرکت کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں