ہومانٹرنیشنلیو اے ای نے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد...

یو اے ای نے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی

دبئی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

والدین کی اجازت کے باوجود بھی بچوں کو اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جرمانے اور پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق پلیٹ فارمز کو ڈیجیٹل آئی ڈی اور اے آئی پر مبنی نظام کو لازمی طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ ان پلیٹ فارمز کو موجودہ کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے 12 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں