ہومتازہ تریننیوزی لینڈ میں چائنیز لینگویج ویک 2026 کا آغاز

نیوزی لینڈ میں چائنیز لینگویج ویک 2026 کا آغاز

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چائنیز لینگویج ویک 2026 کی افتتاحی تقریب ویلنگٹن سے زائد تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب سے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے چینی زبان میں حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اس تقریب کو "دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانے میں سے ایک کا اپنے ہی ملک میں جشن منانے کا موقع” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ "نیوزی لینڈ کے چینی نژاد باشندے گزشتہ 180 برس سے زائد عرصے سے ہماری قومی داستان کا حصہ ہیں۔ ان کی زبان، ثقافت اور کہانیاں اس جدید نیوزی لینڈ کی تشکیل "”
انہوں نے مزید کہا کہ "چینی زبان کے چند الفاظ بھی سیکھنا نئے مواقع، نئی دوستیوں، بہتر باہمی سمجھ بوجھ اور باہم مربوط دنیا میں حقیقی امکانات کے دروازے کھول دیتا ہے۔”

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ مینں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر شئی یونگ جون نے کہا کہ اس سال اقوام متحدہ کی سرکاری زبان کے طور پر چینی زبان کو تسلیم کئے جانے کے 80 سال مکمل ہو رہے ہیں، اور چینی زبان سیکھنا ماضی، حال اور مستقبل سے جڑنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس زبان کا سیکھنا لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہزاروں برس سے چینی تہذیب کو کن عوامل نے برقرار رکھا ہے اور شاید آج کے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھی اس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ شئی نے مزید کہا کہ چینی زبان لینڈ تعاون اور نئی ٹیکنالوجیز، نئی مصنوعات اور نئے کاروباری ماڈلز میں عالمی رہنما کے طور پر چین کی جانب سے فراہم کئے جانے والے وسیع مواقع سے بھی جوڑتی ہے۔

تقریب میں نیوزی لینڈ کے وزیر برائے نسلی برادریاں مارک مچل بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چینی زبان سے خصوصی دلچسپی رکھنے والے مقامی افراد اور نمایاں اساتذہ کو اعزازات سے نوازا گیا، جنہوں نے چینی زبان سیکھنے اور سکھانے کے اپنے تجربات اور خیالات بھی حاضرین کے ساتھ شیئر کئے۔

رواں سال بھی چائنیز لینگویج ویک کے دوران زبان سیکھنے، ثقافتی تبادلوں اور کمیونٹی کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 50 سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں زبان سیکھنے کے تجرباتی پروگرام، ثقافتی نمائشیں، عوامی لیکچرز، والدین اور بچوں کی مشترکہ سرگرمیاں، خطاطی کی نشستیpel، پکوان سے متعلق پروگرام اور فلموں کی نمائش شامل ہیں۔
چائنیز لینگویج ویک کا آغاز پہلی بار 2014 میں کیا گیا تھا اور یہ نیوزی لینڈ میں ماؤری لینگویج ویک اور پیسیفک آئی لینڈ لینگویج ویکس کے طرز پر شروع کی جانے والی زبان و ثقافت کا ایک اہم انیشی ایٹوہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں