ہومتازہ ترینفوجیان کوسٹ گارڈ کی کن من کے قریب سمندری حدود میں معمول...

فوجیان کوسٹ گارڈ کی کن من کے قریب سمندری حدود میں معمول کا گشت

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کی ایک علاقائی شاخ کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے کوسٹ گارڈ نے کن من کے قریب پانیوں میں قانون کے مطابق معمول کے قانون نافذ کرنے والے گشت کئے ہیں۔

سی سی جی ڈونگ ہائی برانچ کے ترجمان ژو آن چھنگ نے کہا کہ جون کے آغاز سے فوجیان کوسٹ گارڈ نے متعلقہ پانیوں پر کنٹرول اور انتظام کو مضبوط بنانے کے لئے ٹاسک گروپس روانہ کئے ہیں۔

ژو نے مزید کہا کہ یہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ماہی گیروں کے جائز حقوق اور مفادات کے ساتھ ساتھ ان کی جان و مال کے تحفظ اور شیامن اور کن من کے درمیان کے پانیوں میں جہاز رانی اور دیگر سرگرمیوں کو منظم انداز میں یقینی بنانے کے لئے ایک موثر قدم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں