ہوماہم ترینآسٹریا 72 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا، ایران ورلڈ کپ...

آسٹریا 72 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا، ایران ورلڈ کپ سے باہر

دوحہ (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ تین تین گول سے برابر ہونے پر دونوں ٹیمیں راونڈ آف 32 میں پہنچ گئی ہیں، جبکہ ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ الجزائر نے ابتدائی 60 منٹ تک دو دو گول کے مقابلے کے بعد دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی، مگر آسٹریا نے اختتامی لمحات میں تیسرا گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

پرتگال اور کولمبیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی گروپ سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں۔ کولمبیا نے میچ کے دوران متعدد حملے کیے مگر کوئی بھی گول میں تبدیل نہ کر سکی۔

دوسری جانب، باون سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کانگو نے ازبکستان کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

گروپ میں کروشیا نے گھانا کو 2-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ انگلینڈ نے پاناما کو 2-0 سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ورلڈ کپ میں گروپ میچز کا آج آخری دن ہے اور ناک آؤٹ مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں