ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کا وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ یورو...

یورپی یونین کا وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ یورو امداد

برسلز (لارڈ میڈیا): یورپی یونین نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کے لئے 50 لاکھ یورو کی ہنگامی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کیلاس نے کہا ہے کہ یورپ اس مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین کا سیٹلائٹ نظام امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ کایا کیلاس نے وینزویلا کی قائم مقام صدر سے فون پر تباہ کن زلزلے کے بارے میں بات چیت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1430 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 3238 افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 50 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور 3142 افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں