اوکاڑہ (لارڈ میڈیا): اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر کے بند کمرے سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوزیہ بی بی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


