ہوماہم ترینپاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا اور اس کی گہرائی 178 کلومیٹر تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے اور پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز فعال ہیں۔ نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

زلزلے کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا اور جھٹکے دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں