ہومتازہ ترینچین-کمبوڈیا دوستی کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، چینی وزیر...

چین-کمبوڈیا دوستی کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین دونوں ممالک کی سابقہ قیادت کی جانب سے پروان چڑھائی گئی چین-کمبوڈیا دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کمبوڈیا کے ساتھ مل کر اسے آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ یہ تعلقات چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان روابط کی ایک مثال بن سکیں۔

چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات بیجنگ میں کمبوڈیا کی حکمران جماعت کمبوڈین پیپلزپارٹی کے صدر اور سینیٹ کے صدر سمدیچ ٹیچو ہن سین کے دورہ چین کے موقع پر کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون اور نائب وزیراعظم سن چانتھول سے ملاقات کے دوران کہی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے تصور اور کمبوڈیا کی جانب سے چار عالمی اقدامات کی فعال حمایت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں کمبوڈیا کے ساتھ تزویراتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے و دنیا میں امن اور ترقی کے فروغ کے لئے تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر پراک سوکھون نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں اضافے، باہمی تزویراتی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، اتحاد و تعاون کو فروغ دینے اور کثیرجہتی نظام اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

سن چانتھول نے کہا کہ کمبوڈیا تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی شہری سہولتوں اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور محفوظ اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں