ہوماہم ترینعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

دبئی (لارڈ میڈیا): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار فیصد کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 68 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 71 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت 67.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکی ہیں، مگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے ہفتے بھی پاکستان میں پیٹرول 299 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہیں گے۔ 28 فروری کو ایران پر حملوں سے پہلے عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 70 ڈالر 89 سینٹ تھی۔

جمعہ کو خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل تک گر گئیں، لیکن دبئی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل رہی۔ اگر دبئی مارکیٹ کے ریٹ کو بنیاد بنایا جائے تو پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 268 روپے 55 پیسے بنتی ہے، مگر حکومت نے قیمتوں میں کمی نہیں کی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کر چکی ہے، مگر تیل کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے مزید کمی نہیں کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں