ہوماہم ترینفٹبال میچ میں وائرل خاتون کی حقیقت واضح ہو گئی

فٹبال میچ میں وائرل خاتون کی حقیقت واضح ہو گئی

اربیل (لارڈ میڈیا): انٹرنیٹ پر فٹبال کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، صارفین کے درمیان کنفیوژن کو دور کرتے ہوئے ان کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ عراق کے شہر اربیل میں ہونے والے میچ کے دوران کی گئی اس ویڈیو میں خاتون معصومیت سے مسکراتی نظر آئیں، جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین ان کے حسن کے معترف ہو گئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصروں کا سیلاب آ گیا۔ کچھ لوگوں نے مسلم خواتین کے حسن کو سراہتے ہوئے اسے ان کا اصل حسن قرار دیا۔ جبکہ کچھ نے اسے ایک عیسائی خاتون کی قبولِ اسلام کے بعد کے چہرے کا نور قرار دے دیا۔

تاہم، بعض صارفین نے شک ظاہر کیا کہ یہ چہرہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ اس شک کو دور کرتے ہوئے ایلون مسک کے AI ٹول ‘گروک’ نے خاتون کی حقیقت کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ ایک عام عراقی فٹبال فین ہیں، جو ‘اربیل بمقابلہ النفط’ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

اس تصدیق کے بعد سوشل میڈیا پر شک کرنے والے صارفین کا گمان غلط ثابت ہوا اور یہ بات واضح ہو گئی کہ خاتون حقیقت میں ایک عام فین ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں