کراچی (لارڈ میڈیا): حب ندی میں پکنک کے لیے گئے کراچی کے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقوں نیول کالونی اور بھیم پورہ کے رہائشی چند نوجوان پکنک منانے حب ندی گئے تھے، جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام نے ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں صبح سویرے حب ندی سے نکال لیں اور انہیں ضروری کارروائی کے بعد حب سول اسپتال سے کراچی منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ احسن اور 25 سالہ شمیم کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ریسکیو حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


