وینکوور (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ کے گروپ جی کے اہم مقابلے میں بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے آغاز سے بیلجیئم نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ لیانڈرو ٹروسارڈ نے 28ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ 50ویں منٹ میں انہوں نے دوسرا گول اسکور کیا۔ کیون ڈی بروئن نے 66ویں منٹ میں شاندار شاٹ سے برتری 0-3 کر دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیجا جسٹ نے ایک گول کیا، لیکن بیلجیئم نے رومیلو لوکاکو کے ذریعے چوتھا گول کر دیا۔ انجری ٹائم میں الیکسس سیلیمیکرز نے پانچواں گول کرکے بیلجیئم کی بڑی فتح مکمل کی۔
مصر اور ایران کا میچ برابر رہنے کے باعث بیلجیئم گروپ جی میں سرفہرست رہا اور اب آخری 32 مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والی کسی ٹیم کا سامنا کرے گا جبکہ نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہو گیا۔


