ہوماہم ترینکالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کا پولیس اہلکار پر وحشیانہ تشدد

کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کا پولیس اہلکار پر وحشیانہ تشدد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ہمایوں خورشید پر وحشیانہ تشدد کیا۔ یہ واقعہ آزادکشمیر کے راولاکوٹ میں جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

کانسٹیبل ہمایوں خورشید نے بتایا کہ وہ چھٹی سے واپس آ رہے تھے جب کالعدم کمیٹی کے تقریباً 50 مسلح شرپسندوں نے انہیں روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان پر ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف تقریر کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

شرپسندوں نے ہمایوں خورشید کو تقریباً 8 گھنٹے تک یرغمال بنایا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معلومات لینے کی کوشش کی۔ بعد میں انہیں چیک پوسٹ کے قریب چھوڑ دیا گیا۔

ہمایوں خورشید اس وقت سی ایم ایچ راولا کوٹ میں شدید زخمی حالات میں زیر علاج ہیں۔ ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں