ہومتازہ ترینجنوبی کوریا کے سابق صدر یون کی اہلیہ کو بدعنوانی کے جرم...

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون کی اہلیہ کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کیون ہی کو بدعنوانی کے الزام، جس میں سرکاری عہدوں کی فروخت بھی شامل ہے، کے تحت سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ کم نے بلا جھجھک ایسی لگژری اشیاء وصول کیں جو عام لوگوں کی پہنچ سے تقریباً باہر ہیں۔

سابق صدارتی جوڑے سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے آزاد وکیل من جونگ کی، کی ٹیم نے کم کے لئے 7.5 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی، کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری عہدے مہنگے زیورات اور لگژری اشیاء کے بدلے فروخت کئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں