واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکی سینٹ کام اور ایرانی پاسداران انقلاب کے حکام دوحہ میں ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کرنے، معاشی مراعات اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ نئے رابطے قائم کیے ہیں، جن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ رابطے بھی شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتا۔ خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت نہ ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور ایران کے ساتھ معاہدے میں خلیجی اتحادیوں کا تحفظ بھی شامل ہوگا۔
خلیج تعاون تنظیم کے ملکوں نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس وصولی کی مخالفت کی ہے۔


