ہومانٹرنیشنلمریم نواز کا یوم عاشور پیغام، واقعہ کربلا انسانیت کیلئے انصاف کی...

مریم نواز کا یوم عاشور پیغام، واقعہ کربلا انسانیت کیلئے انصاف کی تحریک

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا نے اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دی۔

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانیوں اور حضرت بی بی زینبؓ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا اور اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے کا حصہ ہے اور یہ اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دینے کا باعث بنا۔

انہوں نے کہا کہ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اور اسلامی اقدار کی بقا کے لئے تھی۔ حضرت امام حسینؓ نے سیاسی اخلاقیات کا بہترین ابدی منشور پیش کیا اور ان کا نام ہر مظلوم کے لئے جرات اور شجاعت کا استعارہ ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ واقعہ کربلا عام جنگی داستان نہیں بلکہ روحانی استقامت کا روح پرور منظر نامہ ہے۔ آج ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا عزم کرنا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہر دور میں مظلوموں کو درس عمل اور ولولہ شوق عطا کرتی رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں