ہومانٹرنیشنلواقعہ کربلا میں انسانیت کے لیے عظیم سبق ہے: سہیل آفریدی

واقعہ کربلا میں انسانیت کے لیے عظیم سبق ہے: سہیل آفریدی

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا پوری انسانیت کے لیے عظیم سبق پیش کرتا ہے۔ انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر کہا کہ حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانی دی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں قربانی، حق کی حمایت، اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے ظلم اور جبر کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحہ کربلا ظالم حکمرانوں کی بربریت کی یاد دلاتا ہے اور امام حسین حق و صداقت کے علمبردار تھے۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ سمیت عظیم قربانی پیش کی اور حق کی سربلندی کے لیے صبر و استقامت کی مثال قائم کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ناانصافی کے خلاف متحد ہوں اور اختلافات کو ختم کر کے ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے آواز بلند کریں۔

انہوں نے یوم عاشورہ کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں