ہومUncategorizedآزاد کشمیر راستے فعال، بندش کا پروپیگنڈا ناکام

آزاد کشمیر راستے فعال، بندش کا پروپیگنڈا ناکام

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام راستے مکمل فعال ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق گاڑیوں اور عوام کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

مانسہرہ کے علاقے برارکوٹ کی چوکی سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے عوام کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ انچارج پولیس چوکی برارکوٹ نے کہا ہے کہ ضروری دستاویزی اور سیکیورٹی چیکنگ کے بعد دونوں اطراف کے شہریوں کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے بتایا کہ شہر میں اشیائے خورونوش کی کوئی کمی نہیں اور نہ ہی سپلائی میں کوئی رکاوٹ ہے۔

ایس ایس پی مظفرآباد ریاض مغل نے کہا کہ اینٹری پوائنٹس پر تعینات پولیس نفری صرف معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے لیے ہے اور عوام یا گاڑیوں کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں۔

ڈرائیورز اور تاجروں نے سپلائی کی بلاتعطل آمدورفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حقائق پر مبنی ویڈیوز نے راستوں کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں