ایبٹ آباد (لارڈ میڈیا): ایبٹ آباد کے ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے کہا کہ 23 جون کو نرسری سے نومولود کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے وقت وارڈ میں کوئی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، اور یہ اسپتال کے عملے کی بدترین غفلت تھی۔ مرکزی ملزمہ اور اس کا خاوند گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال سے اغوا نومولود بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار